کچھ اس بلاگ کے بارے میں
السلام علیکم
کچھ ایسے کارنامے چھوڑ جاؤ یاد گار اپنی
کہ جھومیں لوگ سن سن کر تمھاری داستانوں کو
ھر آدمی کو اپنی زندگی میں کافی مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے حل کے لیے اسے محنت کرنا پڑتی ہے اس طرح ہر نئے آنے والے کو بہت سے ان ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے سابقہ لوگوں کو نبرد آزما ہونا پڑا تھا اس موقع پر اگر نئے آنے والے افراد اپنی ان مشکلات میں دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں تو ان کے وقت اور محنت کی کافی بچت ہوگی اس لیے ایک زیادہ کامیاب آدمی وھی ھوگا جو دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھائے یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب انہیں استفادہ کا موقع فراہم کیا جائے جو کہ اجر عظیم اور صدقھ جاریہ ھوگا اور اس کا انھیں تادیر اجر ملتا رھے گا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ھے ”الدال علی الخیر کفاعلہ“ کسی کی اچھے کام میں راھنمائی کرنا اس نیک کام کے کرنے کے برابر اجر ملے گا
اس سلسلہ میں ایک بلاگ اور ایک یوٹیوب چینل بنا یا جارھا ھے جھاں نہ صرف طلباء بلکہ تحقیق اور اعلی تعلیم کے خواھشمند حضرات کی راھنمائی کی خاطر مفید مواد رکھاجائے گا تاکہ خصوصا اسلامی علوم میں تحقیق سے وابستہ حضرات تحقیقی مواد سے جدید انداز سے استفادھ کر سکین جن میں متعدد جدید تعلیمی سافٹ ویئر کے ساتھ دیگر متبادل بہترین سافٹ ویئر سے آگاھی بھی شامل ھوگی اس کے علاوہ اس چینل پر اپنے تجربات ،روز مرہ زندگی میں کام آنے والی ضروری معلومات ،ٹوٹکے ،نسخے،،مفید ٹپس اور ٹرکس بھی ھوں گی
میری کوشش ھوگی کہ میں اپنے وہ تجربات شیئر کردوں جو کسی بھی انداز سے آپ کے لیے مفید ھوں ورنہ یہ سب کچھ موت کے ساتھ دفن ھوجائے گا۔شاعر نے کیا خوب کہا ھے
يلوح الخط في القرطاس دهراً… وكاتبه رميم في التراب
کا غذ پر لکھا خط صدیوں باقی رھ جاتا ھے مگر ان کو لکھنے والا مٹی میں بوسیدھ ھوجاتا ھے
اگر آپ اس چینل کے سبسکرائب بٹن پر کلک کریں گے تو جب بھی کوئی ویڈیو اپ لوڈ ھوگی تو اس کی اطلاع آپ کو آپ کے ای میل پر مل جائے گی
کچھ اس بلاگ کے بارے میں
Reviewed by
good
on
اپریل 08, 2018
Rating:
5
السلام علیکم کچھ ایسے کارنامے چھوڑ جاؤ یاد گار اپنی کہ جھومیں لوگ سن سن کر تمھاری داستانوں کو ھر آدمی کو اپنی زندگی میں کافی مسائل اور...
Related posts
کوئی تبصرے نہیں: